ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / لکھنؤ انکاؤنٹر کے بعد متھرا میں بھی الرٹ

لکھنؤ انکاؤنٹر کے بعد متھرا میں بھی الرٹ

Sat, 11 Mar 2017 02:40:15    S.O. News Service

متھرا: 10/مارچ( ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں تین دن پہلے ہوئے انکاؤنٹر کے مدنظر میں متھرا میں بھی کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ہولی کے تہوار پر لاکھوں کی تعداد میں یہاں آنے والے سیاحوں کی موجودگی کے پیش نظر بھی چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ ارون کمار سنگھ نے بتایاکہ مدھیہ پردیش میں ٹرین دھماکہ کے واقعہ کے بعد لکھنؤ میں سیف اللہ کے انکاؤنٹر آنے کے بعد حساس شہروں میں محتاط رہنے اور چوکسی میں کوئی چوک نہیں کرنے کی ہدایت مقامی سطح پر بھی دی گئی ہیں، ان پر پوری طرح عمل کیا جا رہا ہے۔متھرا کے سلسلے میں کسی خصوصی خفیہ معلومات سے انکار کرتے ہوئے سنگھ نے کہاکہ ایودھیا اور کاشی کے ساتھ متھرا پہلے ہی ریاست کے انتہائی حساس مذہبی مقامات والے شہروں کی فہرست میں شامل ہے، اس کے علاوہ متھرا میں ہزاروں لاکھوں عقیدت مند وں کو ایک ساتھ ایک بار میں اپنی جانب متوجہ کرنے والے کئی مذہبی مقامات موجود ہیں،جہاں بدامنی پھیلانے والے عناصر کبھی بھی سرگرم ہو سکتے ہیں، اس لیے یہاں ہر حال میں چاق چوبند رہنا لازمی ہے اور مسلسل اس کی کوشش کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ریاست کی موجودہ حساسیت، الیکشن کے نتائج اور ہولی کے تہوار کے دیکھتے ہوئے ضلع میں پوری طرح احتیاط برتی جا رہی ہے، تمام صوبائی و ضلعی سرحدیں اور قومی شاہراہوں پر گاڑیوں کی چیکنگ، ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں اور دیگر عوامی مقامات، ہوٹل نیز گیسٹ ہاؤس، دھرم شالاوں پر مشتبہ افراد کی موجودگی کی تلاش جیسے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔سنگھ نے کہاکہ  متھرا ریفائنری اورنام چین مندروں سمیت تمام حساس مقامات کی سیکورتی کے لیے سادہ وردی میں افسران تعینات کئے گئے ہیں۔


Share: